قرآن وسنت کیخلاف قانون سازی کی اجازت نہیں دینگے ، مولانا فیض محمد

  • December 20, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 78 Views

اسلام آباد( پ ر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرسینیٹرمولانافیض محمدنے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹرشیرین رحمان کی جانب سے 18سال سے کم عمرلڑکی بلوغت کے بعدبھی شادی نہ کرنے کے بل کومستردکرتے ہوئے کہاکہ ہم مسلمان ہیں،حضورصلی اللہ علیہ وسلم پرکلمہ پڑھاہے،اسلام کے خلاف بل پیش کئے جاتے ہیں جودکھ کی بات ہے،اب اس ایوان میں قرآن وحدیث کے خلاف قانون سازی ہوتی ہے جوملک کی اسلامی شناخت اورنظریاتی تشخص کے خلاف اقدام ہے جس کے خلاف بھرپورمزاحمت کریں گے اورکسی کوقرآن وسنت کے خلاف قانون سازی کی اجازت نہیں دیں گے،اس دنیامیں حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی ہستی نہیں آئی،انہوں نے ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی بیٹی اماں عشائشہ رضی اللہ عنہاسے کتنی عمرمیں شادی کی،پہلے سندھ اسمبلی میں 18سال سے قبل اسلام قبول نہ کرنے کابل پیش کیاگیاتھااوراب سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی جانب سے بالغ لڑکی کو18سال سے کم عمرپرشادی کی اجازت نہیں ہے،یہ اسلام کے خلاف ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااے علی تین باتوں میں دیرنہ کرنا، جب نمازکاوقت ہوتودیرنہ کرنا،جب جنازہ آئے تودیرنہ کرنا،جب بچی بالغہ ہوتونکاح میں دیرنہ کرنا،انہوں نے کہاکہ اس بل کواسلامی نظریاتی کونسل بھیجے اس ایوان میں قرآن وسنت کے خلاف قانون سازی نہیں کرنے دیں گے۔