ڈاکٹرابراہیم خلیل کے اغواء پر حکومتی بے حسی قابل مذمت ہے ، مولانا ہاشمی

  • December 24, 2018, 12:03 am
  • National News
  • 85 Views

کوئٹہ (پ ر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ نے ممتازمعالج ڈاکٹرابراہیم خلیل کے اغواء،تاحال عدم بازیابی اوراور اس حوالے سے ڈاکٹرزکے ہڑتال کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر مغوی ڈاکٹرمحمد ابراہیم خلیل کو بازیاب اور مجرموں کو قرارواقعی سزادیں ۔مسیحاؤں کے ہڑتال سے غریب مریض رُل گیے ہیں ہزاروں مریض پریشان اور علاج کیلئے پریشان ہیں ۔ڈاکٹرکا اغواء قابل مذمت اور حکومت بے حسی قابل افسوس ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرزکی ہڑتال کی وجہ دور دورسے علاج کیلئے آنے والے مریض کئی دنوں سے پریشان ہیں ڈاکٹرکے اغواء پر حکومتی بے حسی کی وجہ سے عوام اور ڈاکٹرزپریشان ہیں جماعت اسلامی ڈاکٹرابراہیم خلیل کے خاندان کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں ۔جب تک لٹیروں چوروں ڈاکوؤں اغواکاروں کو سزانہیں ملیگی اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا اورنہ ہی عوام کی جان ومال کوحفاظت مل سکتی ہے ۔حکومت ڈاکٹرزکو اعتماد میں لیکر مغوی ڈاکٹرکو فی الفور بازیاب کریں ۔سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال مناسب نہیں ڈاکٹرزاحتجاج کیلئے کوئی اورمناسب طریقہ اپنائیں تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو ۔واقعہ میں ملوث مجرموں جلد ازجلد قانون کے کٹہرے میں لاکر عبرت کانشان بنادیں اغواء کے وارداتوں کے سبب ڈاکٹر زعدم تحفظ کا شکار ہیں اغواء کے وارداتوں کا اگر سدباب نہیں کیا گیا تو یہ سلسلہ پھر پھیل جائیگا جس سے معاشرے کا ہر فردمتاثر ہوگا اس لیے حکومت فی الفور ڈاکٹرابراہیم خلیل کی بازیاب یقینی بناکر بدامنی کاراستہ روک لیں ۔جماعت اسلامی ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی اورتمام ڈاکٹرزکو تحفظ دینے کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کریں اغواء اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں باعث تشویش ہیں حکومتی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکارہیں قانون کی عمل درآمدی ،امن اور تحفظ نہ ہونے کی وجہ سے آج شہر میں ہر فرد غیر محفوظ ہیں پیما ڈاکٹرابراہیم خلی کی بازیابی کیلئے بھر پور جدوجہد کریگی#