پی بی 26کا ضمنی الیکن استحصالی قوتوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، متحدہ اپوزیشن

  • December 24, 2018, 12:03 am
  • National News
  • 85 Views

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام کلی خیربخش کھیازی بروری میں عظیم الشان انتخابی جلسے سے میرلشکری رئیسانی،اپوزیشن لیڈرملک سکندرخان ایڈوکیٹ،حلقہ پی بی26کے نامزدامیدوارمولاناولی محمدترابی،پشتونخوامیپ کے یوسف خان کاکڑ،مسلم لیگ ن کے جمال شاہ کاکڑ،غلام نبی مری،ساجدترین،حافظ حسین احمدشرودی،موسی بلوچ،ملک محی الدین لہڑی،ملک مصطفی شاہوانی،میراسحاق ذاکر شاہوانی،حاجی محمدخان کبزئی،اخترلونی،فضل محمدنورزئی،قاسم پرکانی،مولاناسلیم اللہ،سردارآیازخان کھیازئی نے کہاہے کہ31دسمبرکوحلقہ پی بی 26پرضمنی الیکشن استحصالی قوتوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا بلوچستان کے عوام کے حقوق اور وسائل پر یہاں کے لوگوں کو دسترس دینے سے محروم رکھا گیا ہے،70 کی دہائی میں مفتی محمود اور سردار عطاء اللہ مینگل کے اتحاد سے آج تک مختلف ادوار میں جمعیت اور بی این پی کے درمیان اتحاد ہوتا رہا ہے جس پر دونوں جماعتوں کے کارکنان کاربند ہیں جو لوگ عوامی رائے سے منتخب ہوتے ہیں وہ ہی مسائل حل کر سکتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کی بسیاکھی پر چوری ووٹ کے ذریعے اسمبلیوں تک پہنچانے ولے ہرگز ملک و قوم کے خیرخواہ اور حقیقی عوامی نمائندے نہیں کہلائے جائیں گے,خلاقائی مخلوق کو خدائی قوت سے شکست دیں گے,سرکاری اتحاد اور اسٹیبلشمنٹ ٹولے کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ووٹ چوری کرنے کا بدلہ لے گا,عوام 31 دسمبر کو انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا کر ثابت کریں کہ بلوچ عوام اپنی زبان کے پکے ہیں بلوچستان کی حقیقی جماعتوں نے مولانا ترابی کے حق میں فیصلہ کیا ہے عوام 31 دسمبر کو اس فیصلے کی توثیق کریں گے،سی پیک میں بلوچستان کو ایک اسکول دیا ہے بلوچستان کی قسمت میں صرف دھماکے،لاشیں،لاپتہ افراد کے درد و دکھ،بے روزگاری،وسائل پر حق سے محرومی اور غربت مقدر ہیں ۔