وطن کی تباہی وبربادی اور جنگ وجدل میں کمی حصہ دار نہیں رہے ، عوامی نیشنل پارٹی

  • December 26, 2018, 12:22 am
  • National News
  • 74 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ وطن کے درودیوار کو خون آلود ،تباہی وبربادی ،جنگ وجدل میں کبھی حصہ دار نہیں رہے ،نوجوان گزشتہ چالیس سال کے دوران پشتون اولس بالخصوص نئی نسل خوف ،ڈر وحشت کے منڈلائے بادل کو دور اور ترقی وخوشحالی کی جانب بڑھیں اور اپنی تاریخ ،اقدار ،کلتور،زبان کے نگہبان بنیں ،پارٹی ہر فورم پر پشتون قومی اجتماعی ،معاشی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیگی۔ ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وبلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی ،صوبائی وزیر زراعت ورکن مرکزی کمیٹی انجینئر زمرک خان اچکزئی ،ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کے چیئرمین ملک عثمان اچکزئی، ضلعی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر صوفی اکبر ،چوہدری عبدالکریم ،اصغر باچا اوردیگر نے کلی پیرعلی زئی میں اولسی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ مقررین نے کہاکہ پشتون وطن کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتہاپسندوں،دہشتگردوں کی آماجگاہ بنادیاگیا اور یہ تاثر دیاگیا کہ پشتون انتہاپسند اور دہشتگرد قوم ہے جو کہ ہمارے پانچ ہزار سالہ تاریخ ،تہذیب وتمدن کو داغدار کرنے اور مٹانے کی دانستہ شعوری حربے ہیں پشتون ایک سیال ،مترقی مہذب قوم ہے اور اپنے وطن ،زبان سے محبت عقیدت کی درجے تک رکھتاہے لہٰذاء یہ آج کے نوجوان نسل کا فرض بنتاہے کہ وہ حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے درپیش مشکلات ومصائب کاعلم وہنر کے ذریعے مقابلہ کریں اور اس کیساتھ ساتھ مثبت اور حوصلہ افزاء سرگرمیوں کو معمول بنائیں بعدازاں عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے 50واں آل فخر افغان باچاخان فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرکت کی فاتحہ اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں ،ریفریز اور کمیٹی ارکان میں انعامات تقسیم کئے ۔