سی پیک منصوبہ بلوچستان سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد دیگا، حاجی اکبر آسکانی

  • December 26, 2018, 11:23 pm
  • National News
  • 79 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ کے مشیرورکن صوبائی اسمبلی حاجی اکبرآسکانی نے کہاکہ گوادرپورٹ اورسی پیک جیسے بڑے منصوبوں سے صوبے کی عوام کو روزگار کے بہترمواقع فراہم آئیں گے بہت جلدبلوچستان ملکی اورعالمی سطح پرایک ترقی یافتہ اورخوشحال صوبہ شمار کیا جائیگاوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں مخلوط حکومت صوبے کی پسماندگی کے خاتمے اورعوام کوزندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھاررہی ہے بلوچستان میں حکومت تعلیم،صحت سمیت دیگرتمام شعبوں بہترسے بہترکرنے کیلئے حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ماضی میں عوام کے مسائل پرتوجہ نہیں دی گئی موجودہ صوبائی حکومت بہتروژن ورسوچ کے مطابق عوام کے مسائل حل کررہی ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمدہورہے ہیں جو مجھے ذمہ داریاں دی گئی ہیں انشاء اللہ عوام کے اعتمادپر پورااتروں گا ان خیالات کااظہار انہوں نے مبارکباددینے والے مختلف وفوداورنصیرآ بادکے صحافیوں کے گروپ سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی مشیر حاجی اکبر آسکانی نے کہاکہ عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاعوام سے جو بھی وعدہ کرینگے پورا کرینگے دستیاب وسائل کو صوبے کی مجموعی ترقی عوامی مسائل کے حل اور روزگار کی فراہمی کے لئے برؤے کار لایاجائے گا وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں تاہم ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ وسائل کے صحیح مصرف کویقینی بناتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف دیا جائے عوام کا اعتماد ان کی طاقت ہے صوبے کے باشعور عوم تعلیم صحت اور ترقی چاہتے ہیں جو ان کا حق ہے اور حکومت عوام کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ دار ہے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے نمٹنا ان کی اولین ترجیح رہے گی پڑھے لکھے اور باصلاحیت نوجوانوں کو میرٹ کے مطابق روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جاے گا انہوں نے کہا کہ وہ خود کو عوام ہی میں سے سمجھتے ہیں اور ہمارے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو روزگار کے مواقعوں اور تعلیم، صحت اور آب نوشی سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ، امن و امان اور گڈگورننس کے قیام کے لئے وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے حاجی اکبر آسکانی نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے عزم اور وژن کے ساتھ حکومت میں آئے ہیں اور اس تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے بے شک ہمارے پاس وقت کم ہے اور مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن ہماری کوشش ہوگی اس وقت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مسائل حل کرسکیں۔