قانون کے دائرے میں آنے والے ہر کرپٹ شخص کا احتساب ہو گا

  • December 28, 2018, 12:16 am
  • National News
  • 92 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)ڈائر یکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان محمد عابد جاوید نے کہا ہے کہ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے قانون کے مطابق کام کرتا ہے ، قانون کے دائرے میں آنے والے ہر کرپٹ شخص کا احتساب کیا جاتا ہے ، کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد انصاف کے حصول کے لئے سائلین کی نیب تک آسان رسائی ہے، عوام الناس سے دھوکہ دہی کرنے والے عناصر کو اپنے کئے کی سزا ضرور ملے گی ،بدعنوانی کی روک تھام، قومی وسائل کی حفاظت اور میرٹ کی بحالی کا عزم کر رکھا ہے، کرپشن سے متعلق تمام شکایات کی شنوائی ہو گی، ،چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے وژن کی روشنی میں احتساب سب کے لئے کی پالیسی کے تحت نیب ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری کے دوران صوبے بھر سے آنے والے سائلین سے کیا۔ڈی جی نیب بلوچستان نے اس موقع پر درخواست گزاروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کرپشن کے تدارک کے حوالے سے تمام شکایات پر قانون کیمطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کر پشن کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذ مہ داری ہے اسکے لئے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا قومی احتساب بیورو چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کے وژن کی روشنی میں احتساب سب کے لئے کی پالیسی کے تحت ملک سے بد عنوانی کے تدارک کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا بلا امتیاز اور بے لاگ احتساب کا تسلسل جاری رہیگا اور قومی وسائل لوٹنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ڈی جی نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے کرپشن کے خلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کرپشن کی روک تھام معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ معاشرے کی اصلاح احوال اور ملکی تعمیر وترقی کیلئے کرپشن کے عفریت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ اور یہ اس وقت ممکن ہو گا جب معاشرے کا ہر طبقہ کرپشن کے سدباب کیلئے اپنے طور پر بھی سعی کرے گا۔ تاہم قومی احتساب بیورو کرپشن کے خلاف تمام طبقات میں شعور و آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں حائل کرپٹ عناصر کے خلاف قانونی کاروائیوں کے تسلسل کو بھی قومی ذمہ داری کے جذبے سے جاری رکھے گا۔