بلوچستان ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ

  • December 28, 2018, 12:20 am
  • National News
  • 97 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر+این این آئی)بلوچستان میں گذشتہ سال کی نسبت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، لیویز کے زیر نگرانی علاقوں میں قتل ڈکیتی ،اغواء،حادثات میں کمی جبکہ موٹرسائیکل چھننے کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، جبکہ پولیس کے زیر نگرانی علاقوں میں جرائم میں اضافہ ہوا،بلوچستان پولیس کے زیر نگرانی علاقوں میں جرائم کے کل 2366واقعات ہوئے جو سال 2017کے 2295واقعات کی نسبت 71واقعات زیادہ ،لیویز کے زیر اثر علاقوں کل 565واقعات ہوئے جو گذشتہ سال کے 775واقعات کی نسبت 210واقعات کم ہیں محکمہ داخلہ ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 26دسمبر تک صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کے 277واقعات رونما ہوئے جن میں 311افراد جاں بحق جبکہ 601زخمی ہوئے یہ شرح گذشتہ سال کے 305واقعات کی نسبت زیادہ ہے جن میں 263افراد جاں بحق جبکہ 577زخمی ہوئے تھے، سال 2018کے دوران 80ٹارگٹ کلنگ واقعات میں ایف سی کے 62اہلکار جاں بحق جبکہ 146زخمی ہوئے ،پولیس پر ٹارگٹ کلنگ کے 30واقعات میں 39اہلکار جاں بحق جبکہ 64زخمی ہوئے ، لیویز اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کے 8واقعات میں 4اہلکار جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوئے ، آباد کاروں پر ایک حملہ ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوئے ،اس سال فرقہ واریت کے 9واقعات میں 15افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوئے ،اس کے علاوہ دیگر وجوہات کی بناء پر ٹارگٹ کلنگ میں 191افراد جاں بحق جبکہ 375زخمی ہوئے ، سال 2018کے دوران اب تک پولیس ایریا میں جرائم میں کمی واقعہ ہوئی رواں سال صوبے میں قتل کے 428،اقدام قتل کے 237 واقعات رونماء ہوئے ، گذشتہ سال کی نسبت اس سال فسادات کے23واقعات میں اضافہ ہوا صوبے بھر میں فسادات کے 242 واقعات ہوئے ،سال 2018میں زنا بلاجبرکے 42 واقعات رونما ہوئے جو گذشتہ سال کے 11واقعات کی نسبت 31زیادہ ہیں ،پولیس ایریا میں اغواء کے واقعات بھی اضافہ ہوا امسال واغواء کے 194واقعات ہوئے جبکہ 2017میں یہ شرح 145تھی ،اس سال پولیس کے زیر نگرانی علاقوں میں 78ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں جو گذشتہ سال کی 155کی نسبت 77وارداتیں کم ہیں صوبے میں 136موٹر سائیکلیں چھینی گئیں ،جبکہ گاڑی چوری کے 582واقعات ہوئے جو سال 2017میں 515تھے جبکہ دیگر چوری کے 110واقعات ہوئے اور 4مویشی چوری کے واقعات بھی رونما ء ہوئے ، صوبے کے پولیس ایریا میں 228حادثات ہوئے جو گذشتہ سال کی نسبت 45واقعات کم ہیں اس طرح بلوچستان پولیس کے علاقوں میں جرائم کے کل 2366واقعات ہوئے جو سال 2017کے 2295واقعات کی نسبت 71واقعات زیادہ ہیں ،سال 2018کے دوران لیویز کے زیر اثر علاقوں کل 565واقعات ہوئے جو گذشتہ سال کے 775واقعات کی نسبت 210واقعات کم ہیں ،ان واقعات میں قتل کے 285،اقدام قتل کے 70،فساد کے 15،زنا بلا جبر کے 3،اغواء کے 23،ڈکیتی کے 8،موٹرکار چھننے کے 7، موٹرسائیکل چھیننے کے 22،گاڑی چوری کے 10،دیگر چوری کے 4واقعات شامل ہیں ،لیویز کے زیر نگرانی علاقوں میں ماسوائے زنا بلاجبر اور موٹرسائیکل چھننے اور چوری کرنے کے واقعات میں دیگر تمام جرائم میں کمی واقعہ ہوئی۔