تبدیلی سرکار نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ٗصادق عمرانی

  • January 23, 2019, 11:31 am
  • Political News
  • 424 Views

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی اب تک کی کارکردگی انتقامی سیاست مقدمے بازی یا پھر کشکول ہاتھ میں تھامے قوم کو مزید مقروض کرنے کے ساتھ سیر سپاٹے کا شوق پورا کرنے تک محدود رہی ہے جب کہ عوام کو فاقہ کشی بڑھتی ہوئی مہنگائی ٗ بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف برسرپیکار رہنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا ہے ۔ دوسروں کی آشر باد حاصل کرنے کیلئے اپنے ہی عوام کو فتح کر لینے کے اندھےجنون نے جہاں سیاسی و ا خلاقی اقدار کی پامالی کو ا پنی انتہا کی آخری حدوں تک پہنچا دیا ہے وہاں اس جاری منفی طرز سیاست کے تسلسل نے آمرانہ ادوار حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ صادق عمرانی نے کہا کہ جن کی سیاسی تربیت ہی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کی طرز سیاست پر ہوئی ہوانہیں اب ان گیدڑ بھبھکیوں سے ڈرا دیا جاناملک کی سیاسی تاریخ سے انحراف کے مترادف ہےپیپلز پارٹی ملک میں سیاسی عدم استحکام کی مخالف ہے کیونکہ جمہوریت ہم نے لازوال و بے مثال قربانیوں کے بعد حاصل کی ہے ۔