پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو مار بھگایا

  • February 26, 2019, 12:54 pm
  • Breaking News
  • 746 Views

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں کی فوری اور بروقت پروازوں کے باعث بھارتی طیارے واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور طیارے آزاد جموں و کشمیر میں تین سے چار میل تک داخل ہوئے۔

بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ کے بروقت اور موثر جواب کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدحواس بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ بالاکوٹ کے قریب گرا کر بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ واقعہ میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، بھارت کی جانب سے بار بار جنگ کی دھمکی دی جارہی ہے۔