ڈالر مزید اوپر، 154 کا ہوگیا، سونا بھی 600 روپے تولہ مہنگا

  • May 22, 2019, 3:04 pm
  • Business News
  • 310 Views

کراچی ( ویب ڈیسک) کرنسی مارکیٹ ،ڈالر کی قدر میں اضافےکا تسلسل ،منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں مزید 1.25 روپے اورقیمت فروخت میں75پیسے دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 2.00 روپے اور قیمت فروخت میں2.60روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس سے ڈالرکی قیمت نئی بلندترین سطح 154 پر پہنچ گئی، دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکااضافہ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا مزید 600روپے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں1 .25 روپے اورقیمت فروخت میں75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید150.50روپے سے بڑھ کر151.75روپے اور قیمت فروخت 151.50 روپے سے بڑھ کر152.25روپے کی نئی بلندترین سطح پربندہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں2 .00 روپے اور قیمت فروخت میں2.60روپے کااضافہ

ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید150.00روپے سے بڑھ کر152.00روپے اورقیمت فروخت150 .90روپے سے بڑھ کر153.50روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔یوروکی قیمت خریدمیں استحکام اورقیمت فروخت میں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں50پیسے اورقیمت فروخت میں1.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید167.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت169.50روپے سے بڑھ کر170.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید190.50روپے سے بڑھ کر191.00روپے اورقیمت فروخت193 .00روپے سے بڑھ کر194.00روپے ہوگئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں20پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت میں10پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید40.10روپے سے بڑھ کر40.30روپے اورقیمت فروخت40.60روپے سے بڑھ کر40.80روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید40.90روپے سے بڑھ کر41.00روپے اورقیمت فروخت41.40روپے سے بڑھ کر41.50 روپے ہوگئی۔