سندھ کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر

  • September 5, 2019, 2:53 pm
  • Breaking News
  • 657 Views

حکومتِ سندھ نے عائشہ ابڑو کو حیدرآباد کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر مقرر کردیا۔

عائشہ ابڑو سندھ کی تاریخ میں مقرر ہونے والی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں جبکہ مجموعی طور پر پاکستان کی تیسری خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں۔

اِس سے قبل وہ محکمہ توانائی میں ڈپٹی سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی تھیں، حکومتِ سندھ نے عائشہ ابڑو کا تبادلہ کرکے اُن کو حیدرآباد میں ڈپٹی کمشنر مقرر کردیا ہے۔

حکومتِ سندھ کی جانب سے عائشہ ابڑو کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے

پاکستان میں پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بننے والی خاتون عمارہ خٹک تھیں جو 2016 میں ایبٹ آباد کی ڈپٹی کمشنر بنی تھیں جبکہ دوسری خاتون صالحہ سعید ہیں جو 2018 میں لاہور کی ڈپٹی کمشنر مقرر ہوئیں تھیں۔