پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسکراہٹ کا عالمی دن4اکتوبرجمعہ کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا

  • October 2, 2019, 12:25 pm
  • Entertainment News
  • 409 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسکراہٹ کا عالمی دن4اکتوبرجمعہ کو بھرپور انداز سے منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدگھٹن کے ماحول سے باہر نکل کر ایک دوسرے کے دکھ درد کو بانٹنا ہے جس کیلئے چہروں پرمسکراہٹ سجانے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گامسکراہٹ کا عالمی دن دنیا بھر میںپہلی مرتبہ 1999ء کو منایا گیا۔
مسکراہٹ کاعالمی دن منانے کا آئیڈیا سے سے پہلے 1963ء میں ایک امریکی اداکارنے پیش کیا جو کہ اپنے مسکراتے چہرے کی وجہ سے مشہور تھااس فلمی اداکار کی موت کے بعد ورلڈ سمائلی فائونڈیشن نامی ایک ادارے کا قیام عمل میں لایا گیاجس کے تحت دنیا بھر میں ہر سال ماہ اکتوبر کے پہلے جمعہ کو مسکراہٹ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔