ڈیڈ لائن ختم ، مولانا نے بڑے فیصلے کر لیے

  • November 3, 2019, 10:40 pm
  • Breaking News
  • 235 Views

مولانافضل الرحمان کی طر ف سے حکومت کو دی گئی دو دن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے، آزادی مارچ کے قائد نے آئندہ کے لائحہ عمل کے طور پر بڑے فیصلے کرلیے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام ف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں رہبر کمیٹی کے کنونیر اکرم خان درانی سمیت پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کے پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کشمیر ہائی وے پر آزادی مارچ کے شرکاء کا قیام جاری رہے گا۔

اجلاس میں آئندہ دو روز میں اے پی سی بلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اپوزیشن کی قیادت کو مدعو کیا جائےگا۔

ذرائع جمعیت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ اکرم درانی کواپوزیشن جماعتوں سےرابطےکا ٹاسک دیاگیا ہے۔

دوسری طرف مولانافضل الرحمان نےچودھری شجاعت حسین سےملاقات کی حا می بھی بھرلی ہے ۔

اس سے قبل حکومت کے اتحادی چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیاتھا، جس میں ق لیگ کے سربراہ نے آزادی مارچ کی کھل کر تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا مبارک ہو آپ نے میلہ لوٹ لیا ہےاپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت آپ کررہے ہیں۔