آٹھ8 فٹ لمبے افغانی کو بھارت میں قیام کا مسئلہ

  • November 7, 2019, 12:59 pm
  • Sports News
  • 190 Views

بھارت میں میچ دیکھنے کی غرض سے آئے 8 فٹ لمبے افغانی کے لیے لمبا قد مسئلہ بن گیا، کوئی بھارتی ہوٹل اسے قیام دینے کو تیار نہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شہر کابل سے تعلق رکھنے والا کرکٹ کا شوقین 8 فٹ 2 انچ لمبا شیر خان انٹرنیشنل میچ افغانستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز دیکھنے بھارت آیا تھا، غیر معمولی قد ہونے کے باعث بھارتی ریاست لکھنؤ کے ہر ہوٹل نے کمرہ دینے سے انکار کر دیا، جس پر شیر خان نے اجنبی ملک اور شہر سے پریشان ہو کر پولیس سے مدد مانگ لی۔

پولیس کے مطابق شیر خان کی مدد کرتے ہوئے اسے ایک مقامی ہو ٹل میں ایک کمرہ دلوایا گیا جہاں اس نے منگل کی رات بسر کی۔

ہوٹل مالک رانو کے مطابق شیر خان کو دیکھنے کے لیے ہوٹل کے باہر لوگوں کا مجمع لگا ہوا ہے، شیر خان کو اس مجمع سے بچاتے ہوئے پولیس نے ایکانہ اسٹیڈیم پہنچایا جہاں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی میچ جاری ہے۔

ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ شیر خان مزید 4 سے 5 دن ہوٹل میں ہی رہے ہوگا، ہوٹل کے باہر شیر خان کو دیکھنے آئے سیکڑوں لوگوںسے وہ کافی پریشان ہے۔