بھارتی اداکارسنی دیول کل پاکستان پہنچیں گے

  • November 8, 2019, 2:27 pm
  • National News
  • 122 Views

بالی ووڈ اداکار اور رکن پارلیمنٹ سنی دیول کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

سنی دیول کل 9 نومبر کو نارووال میں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

گورداس پورسے بھارتی حکمراں جماعت بی جی پی کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا تھا کہ وہ کرتار پورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے یانہیں توان کاکہنا تھا کہ میں نہیں جاؤں گا تو کون جائے گا، يہ میراعلاقہ اورگھر ہے۔

تین دن کے بعد ،نئی دہلی نے انہیں اس تقریب میں شرکت کی اجازت دے دی۔

کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والی دیگر معروف بھارتی شخصیات میں سابق کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو اورسابق وزیر اعظم من موہن سنگھ شامل ہیں۔

اس سے پہلے سدھو نے اعلان کيا تھا کہ اگر مودی سرکار نے پاکستان جانے کی اجازت نہ تو بطور سکھ وہ خود کرتارپورروانہ ہوجائيں گے۔

کرتار پور راہداری سکھ یاتریوں کے لئے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان آسان آمدورفت کیلئے بنائی گئی ہے جس کے تحت سکھ یاتری کرتارپور کے گوردوارہ میں بغیر ویزا کے آجاسکیں گے۔