کراچی : پاکستان ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

  • November 9, 2019, 10:21 pm
  • National News
  • 158 Views

راچی : پاکستان ایکسپریس کی دو بوگیاں کینٹ اسٹیشن پر پٹری سے اتر گئیں، واقعے کے بعد ٹرین کو پٹری پر رکھنے کےلیے کرین بھیج دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی ریل گاڑی کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، بوگیاں پٹری سے اترنے کا واقعہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر پیش آیا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایکسپریس کو پیلٹ فارم پر لگایا جارہا تھا کہ ٹرین اچانک پٹری سے اتر تاہم واقعے میں عملے کے افراد یا مسافروں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ریلوے حکام نے بوگیو کو پٹری پر رکھنے کےلیے کرین بھیج دی ہے۔

خیال رہے کہ 17 اکتوبر کو ریل کار کی دو بوگیاں سوہاوا ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل بھی ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

تیزگام ایکسپریس کو حادثہ صبح چھ بجکر پندرہ منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔