وانا: اسلحے کے زور پر چھینی گئی چلغوزے کی 23 بوریاں برآمد، ملزم گرفتار

  • November 11, 2019, 11:48 am
  • National News
  • 121 Views

پشاور: خیبرپختونخواہ پولیس نے اسلحے کے زور پر چھینی جانے والی چلغوزے کی مزید 23 بوریاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر بنوں میں کارروائی کر کے عمر عرف فاروق نامی شخص کو حراست میں لیا گیا جو نے اسلحے کے روز پر بوریاں چلغوزے کی بوریاں چھینی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر اعظم ورسک کے پہاڑی علاقے میں چھاپہ مار کر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے چلغوزوں کی 23 بوریاں برآمد بھی کرلی گئیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل پولیس نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں مکان پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی 2 بوریاں برآمد کی تھیں۔

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں 6 نومبر کو 10 مسلح ملزمان رات گئے دیوار پھلانگ کر گودام میں داخل ہوئے اور انہوں نے وہاں موجود چوکیدار سمیت تمام افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ مار کی تھی۔

مزید پڑھیں: وانا میں مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ کروڑ کے چلغوزے لوٹ کر فرار





ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل فون اور گودام سے 23 چلغوزوں کی بوریاں لے کر فرار ہوئے تھے جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ سے زائد تھی۔

واضح رہے کہ خشک میوہ جات میں سب سے مہنگے چلغوزے ہیں، جن کی قیمت 8 ہزار روپے فی کلو جبکہ چھلے ہوئے چلغوزوں کی قیمت 14 ہزار روپے فی کلو ہے۔