کراچی کے شہری ٹڈی دل کی کڑاہی اور بریانی بناکر کھاسکتے ہیں، وزیر زراعت سندھ

  • November 11, 2019, 4:12 pm
  • National News
  • 88 Views

کراچی (ویب ڈیسک) وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہونے کہا ہے کہ کراچی کے شہری ٹڈی دل سے پریشان نہ ہوں بلکہ کڑاہی اور بریانی بناکر کھاسکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں: کرتارپور راہداری کا پہلا مرحلہ مکمل لیکن دوسرے مرحلے میں کیا ہوگا ؟ تفصیلات منظرعام پر
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹڈی دل کے حملے پر سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ٹڈی دل کراچی میں رات میں قیام کرکے بلوچستان جارہی ہے، ٹڈی دل نے کراچی کے علاقے ملیر میں کچھ دیر تک قیام کیا تھا، محکمہ زراعت کی ٹیموں نے صبح ملیر کے زرعی علاقوں کا دورہ کیا تھا تاہم ملیر کے کسی بھی علاقے میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل عوام کو نقصان نہیں پہنچاتی لہذا کراچی کے شہری پریشان نہ ہوں، کراچی کے شہری ٹڈی دل سے کڑاہی اور بریانی بناکر کھاسکتے ہیں، ٹڈی دل کراچی کے شہریوں کے پاس چل کر آئی ہے لہذا فائدہ اٹھائیں۔