فواد چودھری صاحب جیسے کرائے پر دستیاب لوٹے قوم سے معافی مانگیں،طلال چوہدری

  • November 11, 2019, 4:14 pm
  • Political News
  • 122 Views

لاہور (ویب ڈیسک) رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چودھری صاحب جیسے کرائے پر دستیاب لوٹے قوم سے معافی مانگیں،لوٹے جس تھالی میں کھاتے ہیں ا±سی میں سوراخ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری صاحب جیسے کرائے پر دستیاب لوٹے قوم سے معافی مانگیں،لوٹے جس تھالی میں کھاتے ہیں ا±سی میں سوراخ کرتے ہیں،فواد چودھری نے نواز شریف کی دشمنی میں نہیں بلکہ عمران خان کی دشمنی میں بیان دیا ہے ،فواد چودھری کو نواز شریف کی صحت پہ سیاست کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھاکہ وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں ہیں،کابینہ کونوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی سمری کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے،نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے کابینہ کی منظوری درکار ہوگی، نواز شریف اتنے مصروف رہے کہ اپنے علاج کیلئے دوران اقتداراسپتال نہیں بناسکے،ن لیگ اپنے دود میں ایسا اسپتال نہیں بنا سکی جہاں نواز شریف کا علاج ہوسکتا ہو،بہر حال دیکھتے ہیں پار ٹی کیا فیصلہ کرے گی۔