نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ تیمارداری کروں ،چوہدری نثار

  • November 11, 2019, 4:17 pm
  • National News
  • 127 Views

راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ تیمارداری کروں ، دھرنوں سے ملک بند گلی میں جا رہا ہے ، دھرنے کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے روات کلرسیداں روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ تیمارداری کروں ، میں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والی پی ٹی آئی دھرنے کی مخالفت کیوں کررہی ہے، عمران کے دھرنے کی مخالفت کرنیوالے کس منہ حمایت کر رہے ہیں۔


مولانا مارچ کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ دھرنوں سے ملک بند گلی میں جا رہا ہے،عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، دھرنے کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں۔

یاد ریے چند روز قبل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ ناپسندیدہ حکومت کو بھی جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب نہیں،اس وقت بھی کہا تھا کہ دھرنوں سے حکومت تبدیل کرنا غلط روایت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا اگر دھرنا ایک دفعہ بیٹھ جائے تو پھر اسے اٹھانا مشکل ہوتا ہے،ہمارا ملک بہت سے سیکیورٹی ایشوز سے دوچار ہے، ایسے میں اس طرح کے احتجاج سیکیورٹی کے لئے خدشات پیدا کرسکتے ہیں۔