دو قریبی ممالک پاکستان سے ناراض

  • November 13, 2019, 11:27 am
  • National News
  • 124 Views

دونوں ممالک کو ہر غیر ملکی دورے میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ رہنے والی شخصیت پر اعتراض ہے،دونوں ممالک نے وزیراعظم عمران خان نے اہم مطالبہ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی رانا عظیم نے انکشاف کیا ہے کہ دو اہم قریبی ممالک پاکستان سے ناراض ہیں جس کی وجہ وفاقی کابینہ میں موجود ایک شخصیت اور وزیراعظم کے مشیر ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کئی ممالک کے دورے کیے۔جن میں سعودی عرب، امریکہ متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
ان تمام دوروں کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایک شخصیت ہمیں نظر آئے۔وہ شخصیت وزیراعظم کے ساتھ امریکہ کے دورے پر بھی تھی سعودی عرب،ایران اور متحدہ عرب امارات کے دوروں پر بھی تھی۔رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دو قریبی ممالک جنہوں نے پاکستان کو مشکل وقت میں سپورٹ کیا انھوں نے وزیراعظم کے ساتھ اُس شخص کی موجودگی پر اعتراض کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیاسی صورتحال اور نواز شریف سے متعلق پیدا ہونے والی صورت حال میں اِن ممالک نے شریف برادران کی بجائے وزیراعظم عمران خان کوہی سپورٹ کیا۔رانا عظیم نے کہا کہ ان ممالک کا خیال ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ موجود ان دو شخصیات کی وجہ سے عمران خان ان قریبی ممالک کے خلاف ہونے والی سازشوں کا کسی نہ کسی طریقے حصہ بن جاتے ہیں جس وجہ سے دونوں ممالک نے پاکستان سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
دونوں ممالک نے اس حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ یہ دونوں شخصیات جن میں ایک وفاقی وزیر اور دوسرے مشیر شامل ہیں،ان کا غیر ملکی دوروں میں کردار کم کیا جائے۔ان شخصیات کو ہر معاملے میں میں آگے لے کر نہ جائیں کہ جس سے عمران خان اور ان ممالک کے درمیان تعلقات میں خلل پیدا ہوں۔متحدہ عرب امارات نے اس حوالے سے کھل کر ناراضگی کا اظہار کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔جبکہ دوسرے ملک نے کھل کر ناراضگی کا اظہار نہیں کیا تاہم عمران خان تک یہ بات پہنچ چکی ہے۔اگر یہ معاملہ ہی چلتا رہا تو خدشہ ہے کہ یہ دونوں ممالک آنے والے وقت میں پاکستان کے حوالے سے کوئی سخت موقف اختیار کریں گے