پی ٹی آئی کی حکومت دسمبر 2019ء میں ختم ہو جائے گی

  • November 13, 2019, 12:46 pm
  • Political News
  • 107 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی نے دعویٰ کیا ہے دسمبر 2019 تک پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما عباس آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بطور وزیراعظم ڈیڑھ سال کا اقتدار دیکھیں تواُن کا نام اپنے جھوٹوں اور وعدہ خلافی کی وجہ سے ورلڈ ریکارڈ میں لکھا جائے گا۔
عمران خان نے کبھی سچ نہیں بولا،انہوں کبھی وہ نہیں کیا جو کہتے ہیں۔ایک طرف وہ دو جہاں سردار کی بات کرتے ہیں۔دو جہاں سردار نے اپنی زندگی میں کبھی جھوٹ بولنے اور وعدہ خلافی کرنے کا نہیں کہا۔لیکن عوام کے ساتھ جھوٹ بولنے کا وقت اب گزر چکا ہے۔پاکستان کو کمزور ریاست بنانے کے لیے انٹرنیشنل دنیا جوکام کرنا چاہتی تو وہ ہو چکا ہے۔
پی ٹی آئی کی حکومت کو ڈیڑھ سال ہو گیا لیکن کوئی ایک کام بھی قابل تعریف نہ ہو سکا۔

عباس آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت دسمبر سے آگے نہیں چلے گی۔دسمبر 2019 کے بعد اگلے سال نیے الیکشن ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 2020 میں ختم ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوتی نظر آ رہی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وساں اپنی پیشن گوئیوں کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔
انہوں نے 2016 میں ایک پیشن گوئی کی تھی کہ اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کم نشستیں لے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پانامہ کیس نواز شریف کو چھوڑے گا نہیں اور بعد مین یہ دونوں پیشن گوئیاں درست ثابت ہوئیں۔ منظور وسان نے دعوی کیا تھا کہ حلقے کہ پی ایس 127 کےضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فتح ہو گی۔ یہ پیشن گوئی بھی درست ثابت ہوئی تھی۔کس کے بعد مظور وسان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 2020 میں ختم ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوتی نظر آ رہی ہے ۔