کیلے کی چائے کے اہم فوائد

  • November 13, 2019, 9:10 pm
  • Entertainment News
  • 124 Views

ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں صحت بخش غذاؤں کی تلاش میں رہتے ہیں تو بعض اوقات ایسی دلچسپ اشیا ہمارے سامنے آتی ہیں جو بہت مفید ہیں مگر ہم انہیں استعمال نہیں کرتے۔

کیا آپ کے علم میں ہے کہ کیلے کی چائے انسانی صحت کے لیے مفید ہے، کیا آپ نے آج تک اس چائے کو استعمال کیا یا اس کے ذائقے کے بارے میں جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم بتاتے ہیں۔

کیلا دنیا کو وہ مشہور پھل ہے جو تقریباً ہر ملک میں ہی موجود ہے اور اسے فائدے کے لیے بطور پھل استعمال بھی کیا جاتا ہے حتیٰ کہ کیلے کے چھلکوں میں بھی بہت سے فوائد پوشیدہ ہیں جن کے بارے میں آگاہی رکھنے والے انہیں بھی استعمال کرتے ہیں۔



بعض لوگ ناشتے میں کھیلا ضرور کھاتے ہیں یا پھر دن میں ایک بار ضرور اس پھل کا استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے جسم کو توانا رکھ سکیں البتہ چند لوگ سکون و آرام حاصل کرنے کے لیے اس کی چائے بھی پیتے ہیں۔

چائے بنانے کا طریقہ

کیلے کی چائے بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے، ایک برتن میں پانی بھر کر اس میں درمیانے سائز کا کیلا چھلکے سمیت ڈالیں اور پھر پانی کو ابلنے کے لیے رکھ دیں، جب ابال آجائے تو اسے چولہے سے اتار لیں اور پانی کو چھان لیں۔



چائے کو صرف کیلے یا چھلکے کے ساتھ بنایا جاسکتا ہے دونوں کے فوائد ایک جیسے ہی ہیں البتہ ماہرین کا ماننا ہے کہ کیلے کے چھلکے میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو سمیت والی چائے زیادہ فائدہ دیتی ہے۔
اپنے حساب سے چائے کو میٹھا کرنے کے لیے اس میں شہد ڈال لیں جو بہت زیادہ فائدے مند ہوگا۔ اب اپنی مرضی کے مطابق چائے کو استعمال کریں۔

چائے کے فوائد

کیلے کی چائے رات میں پینا بہت زیادہ فائدے مند ہے،اس سے پرسکون نیند آتی ہے، کیونکہ اس میں پوٹاشیم، میگنیشیم، کاپر اور وٹامن بی 6 کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔ اسی طرح بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بھی یہ چائے معاون ثابت ہوسکتی ہے۔