’فواد چوہدری مجھے عمران خان سے زیادہ خوبصورت لگتے ہیں‘ نوجوان لڑکی نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو دوسری شادی کی پیشکش کردی

  • November 13, 2019, 9:44 pm
  • Entertainment News
  • 198 Views

کراچی (ویب ڈیسک) ایک نوجوان لڑکی نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو دوسری شادی کی پیشکش کردی ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے فواد چوہدری وزیر اعظم عمران خان سے زیادہ خوبصورت لگتے ہیں۔


نجی ٹی وی بول کے پروگرام میںاینکر وقار ذکا کو آڈیشن دیتے ہوئے نوجوان لڑکی نے کہا کہ اس کی ایک بار فواد چوہدری سے اسلام آباد میں پرائیویٹ پارٹی میں ملاقات ہوئی تھی، فواد چوہدری شراب نہیں بلکہ شیشہ پیتے ہیں، انہیںاس بات کا اس لیے یقین ہے کیونکہ پارٹی میں موجود باقی لوگ شراب نوشی کر رہے تھے لیکن فواد چوہدری نے یہ کام نہیں کیا۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان سے زیادہ فواد چوہدری خوبصورت لگتے ہیں اور اگر ان کے پاس آپشن ہو تو وہ فواد چوہدری کے ساتھ ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے،فواد چوہدری کے گال بہت ہی پیارے اور گول گول سے ہیں۔





پروگرام میں شریک لڑکی نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو پیغام دیا’ فوادآپ مجھے بہت پسند ہیں، میں آپ سے دوسری شادی کرنا چاہتی ہوں، مجھے آپ کی پہلی شادی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، آپ کی بیوی گھر پر رہتی ہے، آپ جہاں جاتے ہیں میں آپ کے ساتھ جاﺅں گی، جہاں بھی آپ لے کے چلیں گے۔‘