مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے نے اپنی تمام جائیداد نوازشریف کے نام کردی

  • November 13, 2019, 11:06 pm
  • Political News
  • 177 Views

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے اپنی تمام جائیداد نوازشریف کے نام کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر حکومت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اس حوالے سے وفاقی حکومت شریف فیملی سے ضمانتی بانڈ لینے کی شرط پر قائم ہے لیکن مسلم لیگ (ن) بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہے۔

تمام تر صورتحال میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے نوازشریف سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے اپنی تمام جائیداد ان کے نام کردی۔ مرزا محمد جاوید نے بیان حلفی میں 25 کروڑ روپے مالیت تمام جائیداد نوازشریف کے نام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال کر بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔
بیان حلفی میں کہا گیا کہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نوازشریف کی ضمانت کے لئے تمام پراپرٹی مالیت25 کروڑ روپے حکومت کی تحویل میں دیتا ہوں، نوازشریف جب تک واپس نہیں آئیں گے وہ حکومت کی تحویل میں رہیں گے۔