فیس بک نے میسنجر سمیت کئی پلیٹ فارم پر رقم کے تبادلے کا آغاز کردیا

  • November 14, 2019, 5:13 pm
  • Science & Technology News
  • 106 Views

واشنگٹن: فی الحال فیس بک کی کرپٹو کرنسی لبرا کو بھول جائیں کیونکہ فیس بک نے اب امریکا میں اپنے پلیٹ فارم پر رقم کی وصولی اور تبادلے کا تجرباتی آغاز کیا ہے۔ اس کے بعد میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹا گرام پر بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

فیس بک نے امریکا میں یہ سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح صارفین فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میسنجر سے مختلف اشیا کی خریدوفروخت کرسکیں گے۔ فیس بک نے اس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے باضابطہ طور پر بتایا کہ:

سب سے پہلے تو پیمنٹ کا طریقہ کار کا انتخاب کیجئے جو صرف ایک مرتبہ ہی کرنا ہوگا۔ اس کے بعد فیس بک پے کے ذریعے جہاں ممکن ہو وہاں رقم کی وصولی اور ادائیگی ممکن ہوسکتی ہے۔ اس کے لیے بار بار معلومات داخل کرنے کی بجائے ایپ کو ہی استعمال کیا جائے۔
فیس بک پے کو ایک ایپ سے دوسرے ایپ سے ملائیں یا پھر تمام پلیٹ فارم پر استعمال کیجئے لیکن شرط یہ ہے کہ وہاں یہ سہولت دستیاب ہونی چاہئے۔ اس کا مطلب ہےکہ فیس بک پے کے انتخاب کے بعد آپ ازخود تمام ایپ تک نہیں پہنچ سکیں گے اور اس کا انتخاب آپ کو خود کرنا پڑے گا۔

امریکا میں کسٹمر سپورٹ کے لیے ریئل ٹائم چیٹ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے اور اس کا اجرا ان ممالک میں کیا جائے گا جہاں مستقبل میں یہ درجہ بہ درجہ فراہم کی جانے گی۔ امریکی صارفین نے بتایا ہے کہ اسے پے پیل یا ڈیبٹ کارڈ سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد آپ ایک پِن کوڈ استعمال کرسکتے ہیں یا پھر فیس آئی ڈی کے ذریعے پیمنٹ آپشن کھول سکتے ہیں۔ اس کے لیے فیس بک انجینیئروں نے نئی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔

ابتدائی طور پر فیس بک پے کو گیم خریدنے۔ انٹرنیٹ پر چندہ جمع کرنے، ٹکٹ خریدنے اور ایک شخص سے دوسرے تک رقم کے تبادلے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اب فیس بک مارکیٹ پلیس پر کاروبار کے لیے بھی اس آپشن کو استعمال کیا جاسکے گا۔ اگلے مرحلے میں یہ آپشن انسٹاگرادم اور واٹس ایپ تک وسیع کئے جائیں گے۔

بھارت اور انڈونیشیا میں واٹس ایپ کی بدولت رقوم کا تبادلہ کیا جارہا ہے فیس بک اپنے پلیٹ فارم کو عین اسی طرح استعمال کرنا چاہتا ہے اور فیس بک پیمنٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔