گٹکا فروخت کرنے پر مجرم کو 730 دن کی سزا

  • November 15, 2019, 11:26 am
  • National News
  • 106 Views

کراچی: عدالت نے گٹکا فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم جہانگیر کو 730 دن کی سزا سنادی۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ آصف علی عباسی نے مضر صحت چھالیہ و گٹکا فروخت کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم جہانگیر کو 730 دن کی سزا سنادی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ کسی کو عوام کی جان لینے کے اجازت نہیں، مضر صحت چھالیہ اور گٹکے پر عدالت کی پابندی ہے، عدالتی پابندی کے باجود گٹکا فروخت کیسے ہوتا ہے، عدالت نے مقدمے کا فیصلہ چار ماہ میں سنایا ، پولیس کے مطابق مجرم کیخلاف مقدمہ تھانہ پیر آباد میں درج تھا۔