نوجوان سے میٹرک تو پاس نہیں ہو سکا مگر جہاز بنا لیا

  • November 15, 2019, 11:29 am
  • National News
  • 104 Views

نئی دہلی ۔ (ویب ڈیسک) ٹیلنٹ خدادا صلاحیتوں میں سے ایسی چیز ہے کہ جسے نہ تو چرایا جا سکتا ہے اور نہ ہی چھینا جا سکتا ہے۔کئی لوگ ایسے دنیا میں موجود ہیں جنہوں نے باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کہ مگر ایسے ایسے شاہکار کھڑے کیے ہیں کہ انجینئرنگ اورمیڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے بھی ایسا نہیں کر پائے۔تاہم ایسابھی دیکھنے میں آیا ہے کہ اس طرح کے بڑے بڑے کام کرنے والے افراد کے پاس روایتی یا رسمی تعلیم برائے نام ہوتی ہے۔
بھارت میں ایک نوجوان نے دسویں جماعت میں فیل ہونے کے بعد 35 چھوٹے جہاز بنا کر ملک بھر تہلکہ مچا دیا۔بھارتی میڈیا ایشین نیوز انٹرنیشنل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ریاست گجرات کے شہر برودہ سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ پرنس پنچال نامی نوجوان دسویں کے امتحان میں 6 مضامین میں فیل ہوگیا تھا۔
امتحان میں فیل ہونے پر انٹرنیٹ کی مدد سے 35 چھوٹے جہاز بنا دیے۔

پرنس پنچال کے بنائے ہوئے طیارے انتہائی ہلکے وزن کے ہیں جو شاندار طریقے سے پرواز کرتے ہیں، ان جہازوں کو ریموٹ کی مدد سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ پہلا جہاز پینا فلیکس میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کی شیٹ کی مدد سے بنایا تھا۔پرنس پنچال کا کہنا ہے کہ وہ دسویں کا امتحان پاس کرنا چاہتا ہے لیکن جب پڑھنے کیلئے بیٹھتا ہے تو اس کا سر بھاری ہونے لگتا ہے۔
میری کالونی میں رہنے والے لوگ مجھے کہتے ہیں کہ یہ تارے زمین پر فلم والا لڑکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دادا نے میری بہت زیادہ مدد کی، میں نے زیادہ تر اپنا وقت انٹرنیٹ پر گزارا، میںنے اتنی سخت محنت کی جس کا مجھے صلہ مل گیا، میں نے اپنی کچھ ویڈیوز بنا کر ویڈیوز کی مشہور ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کیں۔اب لڑکے کو ملک بھر میں پذیرائی مل رہی ہے اور بھارتی ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ اسکی خدمات لینے کے لیے بھی پر تول رہا ہے۔بھارتی پنجاب کا لڑکا ہیرو تو بن گیا ہے مگر دویں پاس کرنے کی تمنا ابھی بھی اس کے دل میں ہے۔