ریاست مدینہ سے متعلق طنز کرنے والے سن لیں نیا پاکستان نعرہ نہیں ایمان ہے،مراد سعید

  • November 18, 2019, 4:47 pm
  • Breaking News
  • 140 Views

حویلیاں (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کا ذکر کرکے مذاق اڑانے والوں کو پیغام دیتا ہوں کہ نیا پاکستان ہمارا نعرہ نہیں ہے بلکہ ہمارا ایمان ہے۔مراد سعید نے کہا کہ لنگرخانوں پر طنز کرنے والوں کو کیا پتہ بھوک کیا ہوتی ہے۔

حویلیاں تامانسہرا ہزار موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاحکومت نے ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دیاہے۔نوازشریف بیرون ملک جاکرپرچیاں نکال کربات کرتے تھے،حادثاتی چیئرمین کوملک کی کیافکرپرچی سے لیڈربن گئے۔

انہوں نے فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہافضل الرحمان کے گو امریکا گو کا مطلب چلو امریکا چلو تھاکیونکہ وہ امریکی سفیرسے کہتے رہے کہ انہیں وزیراعظم بنایاجائے جبکہ آصف زرداری بیرون ملک جاکراین آراومانگتے تھے۔

مراد نے کہاجوچیخ رہے ہیں ان کوپتہ ہے اب پاکستان بدل رہاہے،انہوں نے کہا جوسب سے زیادہ شور مچائے سمجھ جاوکہ وہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے،سابق حکومت کی اربوں روپے کی کرپشن پکڑی ہے۔