خدا کیلئے مجھے نکالو‘کا سفر اختتام کی طرف، فواد چوہدری

  • November 19, 2019, 11:36 am
  • Breaking News
  • 126 Views

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ ’مجھے کیوں نکالا ‘ سے’خدا کیلئے مجھے نکالو‘ کا سفر اب اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔





فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایسی لیڈر شپ جب ووٹ کے لیے عزت مانگتی ہے تو دراصل جمہوری نظام کا مذاق بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مسلم لیگ ن کے ان ورکرز سے ہمدردی ہے جو نواز شریف کو لیڈر مان کر دن رات کھجل خراب ہوتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف علاج کی غرض سے بیرونِ ملک روانہ ہوگئے ہیں، قطر سے انہیں لینے کے لیے آنے والی ایئر ایمبولینس علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر موجود تھی جس میں وہ لندن روانہ ہوئے۔

اس سے قبل نواز شریف جاتی امراء سے ایئر پورٹ پہنچے جہاں اُن کا ایئر پورٹ پر بھی میڈیکل چیک اپ ہوا۔

میاں شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔