موبائل فون سمز اور سمارٹ کارڈز اب پاکستان میں ہی بنانے کا فیصلہ

  • November 20, 2019, 11:46 am
  • Science & Technology News
  • 170 Views

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان موبائل فون کی سمیں، سمارٹ کارڈز اور اے ٹی ایم کارڈز پاکستان میں بنانے کے لیے ٹیکنالوجی منگوا لی گئی ہے۔

وزارت آئی ٹی نے پاکستانیوں کی معلومات کے تحفظ کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے اور اب مذکورہ بالا اشیا چین یا دیگر ممالک سے درآمد نہیں ہوں گی۔وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت آئی ٹی نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرتے ہوئے مقامی سموں کا ڈیزائن بھی تیار کر لیا ہے۔

اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل لی گئی ہے اور ٹیلی کام سیکٹر کو معیار اور قمیت مناسب رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔