ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، ہلاکتیں 106 ہوگئیں

  • November 20, 2019, 12:52 pm
  • World News
  • 178 Views

ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، ہلاکتیں 106 ہوگئیں

تہران: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف احتجاج میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 106 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاج کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ایرانی سیکیورٹی فورسز پر طاقت کے بے دریغ استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعے سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 106 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، یہ ہلاکتیں ایران کے 21 شہروں میں ہونے والے احتجاج کے دوران ہوئیں جب کہ خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، مصدقہ ذرائع کے مطابق یہ تعداد 200 سے زیادہ ہے۔
ایرانی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جب کہ ایرانی انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔