امریکی فوجی طیارہ بغیر اجازت کے پاکستان میں داخل

  • November 20, 2019, 3:00 pm
  • Breaking News
  • 304 Views

کراچی (ویب ڈیسک) : امریکی فوجی طیارہ بغیر اجازت کے پاکستان میں داخل ہو گیا جسے واپس جانے کاحکم دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی فوجی طیارہ بغیر اجازت کے پاکستان میں داخل ہو گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائیر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت کاروائی کی۔پائلٹ سے اجازت نامہ کوڈ مانگا جس پر بتانے سے انکار کیا۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر کی وارننگ پر امریکی طیارے کو واپس جانا پڑا۔ائیر ٹریفک کنٹرولر فوری مداخلت طیارے کو واپس موڑنے کا حکم دیا گیا۔امریکی فوجی طیارہ مسقط سے کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا۔