بلوچستان،ہائے بیروزگاری،7 ہزار خالی آسامیوں کیلئے 70ہزار امیدوار میدان میں

  • November 25, 2019, 11:15 am
  • National News
  • 150 Views

کوئٹہ : محکمہ تعلیم بلوچستان میں کیرئیر ٹیسٹنگ سروس کے زیر نگرانی 7ہزارسے زائد خالی پوسٹوں کے لئے 70ہزار مردخواتین امیدوارو اپنی قسمت آزمانے کئے میدان میں ہیں بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس میں کوئٹہ کے مرد خواتین امیدواروں سے امتحانات جاری ہے کوئٹہ کے 898آسامیوں کے لئے 12ہزار سے مرد خواتین امیدواروں نے حصہ لیا ہے آج بھی بلوچستان یونیورسٹی میں ٹیسٹ کا آخری مرحلہ کے تحت امتحان لیا جائے گا۔


جی وی ٹی،ای ایس ٹی،پی ای ٹی،معلم القران،ڈرائینگ ٹیچرز کی خالی آسامیوں پر ٹیسٹ لئے جارہے کامیاب امیدوار وں کا لسٹ 27اکتوبر کو جاری کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان کی جانب سے محکمہ تعلم میں اساتذہ کی بھرتیوں کو صاف شفاف بنا نے کے لئے امیدواروں کا ٹیسٹ سی ٹی ایس پی کے ادارے کو سونپی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی بدعنوانی یا شفایت پامال ہوبلو چستان یویورسٹی میں جاری ٹیسٹ میں ایڈیشل چیف سیکرٹری سمیت بحثیت چیئرمین ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت محکمہ تعلی م کے احکام کے ساتھ ملکر بھرتیوں کے حوالے شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔


انہوں نے کہ کوئٹہ کے عوام بے فکر رہے محکمہ تعلیم میں جاری اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں میرٹ کے مطابق ہوگی جو امیدوارمیرٹ پر پورا اترئے گا حق بھی اسی مرد یا خاتون امیدوار کو ہوگا سی ٹی ایس پی کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان کی جانب سے اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے شفافیت کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے ہمارا ادار پورے پاکستان میں کیرئیر ٹیسٹنگ کے تحت امتحانات لی چکی ہے جس پر عوام کو مکمل اعتماد ہے۔


کیونکہ ہمارے ادارے کا تمام تر سسٹم کمپیوٹرائز ہے جوں ہی پیپر ختم ہوجاتا ہیں 3سے 4گھنٹوں میں امیدواروں کے انسر کیز ویب پر اپ لوڈ کردی جاتی ہے امیدوار اپنا پیپر خود بھی دیکھ سکتا ہیں کہ انہوں نے پیپر میں کتنے سوالات درست جوابات دئیے ہیں۔


انہوں نے کہ امتحانی مراکز میں تمام سہولیات کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے جس کی مدد سے بھی مانٹرئنگ کی جاتی ہیں بلوچستان 32اضلاع میں 7اکتوبر سے ٹیسٹ لینے کا مرحلہ شروع ہوا تھا مجموعی طور پراساتذہ کی 7ہزار خالی آسامیوں کے لئے 70ہزار سے مرد وخواتین زائد امیدوار اپنے قسمت آزماء رہے ہیں۔


کوئٹہ میں 898آسامیوں کیلئے 12ہزار سے زائد مرد و خواتین امیدواروں نے ٹیسٹ دئیے بلوچستان یونیورسٹی کے ایکسپوسینٹر میں سی ٹی ایس پی کی جانب سے 150سے زائد امتحانی عملہ نگرانی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ صوبے بھر میں 5سو سے زائد عملہ تعینات کیا گیا تھا اس کے علاوہ سی ٹی ایس پی کی مانٹرئنگ سیل کے حکام،شکایت سیل،آگاہی سیل،مددگارسیل سمیت دیگر اعلی افسران بھی تعینات ہوتے ہیں انہوں نے کہ آج ہونے بلوچستان یونیورسٹی میں ٹیسٹ کا سلسلے کاآخری روز ہیں۔