میجر لاریب کے پوسٹ مارٹم کی دردناک رپورٹ آگئی

  • November 25, 2019, 11:21 pm
  • Breaking News
  • 518 Views

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حساس ادارے کے افسر کے قتل کی تحقیقات سے متعلق کارروائیاں جاری ہیں۔میجر لاریب کی پوسٹ مارٹم کی دردناک رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے جبکہ ان کی دوست علینہ کے ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔


جنگ نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میجر لاریب کو ناک سے اوپر دو جگہ لات ماری گئی تھی جبکہ ا±ن کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق میجر لاریب کو گولی 6 انچ کے فاصلے سے ماری گئی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاریب کو گولی اتنی قریب سے ماری گئی کہ ان کی جلد بھی جل گئی تھی۔



پولیس کا کہنا ہے کہ لاریب کے قتل کے وقت موقع پر موجود خاتون علینہ نے بھی اپنے ابتدائی بیان میں میجرلاریب کو قاتلوں کی طرف سے چہرے پر 2 لاتیں مارنے کابیان دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علینہ کا بیان پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے۔


واضح رہے کہ جمعرات کی رات کراچی کمپنی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع جی نائن ون میں پولیس اپارٹمنٹ کے قریب ایک حساس ادارے کے آفیسر لاریب کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔موٹرسائیکل سوار شوٹرز نے حساس ادارے کے افسر کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ نجی فضائی کمپنی کی ملازمہ کے ساتھ ایک باغ میں بیٹھا ہوا تھا، آفیسر کو سر میں گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

دوسری جانب عدالت نے پولیس کی درخواست پر لاریب کی دوست علینہ کے ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی ہے۔