بلوچستان کےمختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

  • November 27, 2019, 11:59 am
  • Weather News
  • 353 Views

بلوچستان کے ضلع قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 اور دالبندین میں منفی ایک تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

ضلع قلات میں منفی 2، دالبندین منفی 1، کوئٹہ 0، نوکنڈی 4، تربت 9، گوادر اور جیوانی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبےکےبیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنےکا امکان ہے۔