کراچی: اسپتال کے آئی سی یو میں معذور مریضہ سے مبینہ زیادتی

  • November 27, 2019, 2:27 pm
  • National News
  • 286 Views

راچی: نجی اسپتال میں معذورمریضہ سےمبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی۔

جیونیوز کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایاکہ وہ اپنی معذور اہلیہ کو طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال لائے جہاں وارڈ بوائے نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اہلیہ کو ڈاکٹرز کے کہنے پر آئی سی یو میں داخل کیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اہلخانہ کو واپس بھیج دیا اور کہاکہ اسپتال انتظامیہ مریضہ کا خیال رکھےگی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ صبح اسپتال آنے پر اہلیہ کو روتا پایا تو پوچھنے پر انہوں نے بتایاکہ ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے اسپتال کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی اور ویڈیو میں نظر آنے والے ایک وارڈ بوائے کو حراست میں لے لیا۔