ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنادیا، وزیراعظم

  • November 29, 2019, 11:50 pm
  • National News
  • 132 Views

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا اصل غم یہی ہے کہ ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اداروں میں ہم آہنگی کا موقف اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جس مافیا نے 15 ماہ زور لگایا وہ ناکام ہوگا، ملکی معیشت کو چلنے کے قابل بنادیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کل لاہور جارہا ہوں، بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوں گی۔

حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کے دوران ارکان نے رائے دی کہ رانا تنویر کو پی اے سی چیئرمین بنانے کا جواز نہیں بنتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے میں جاری اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ایئرلائن کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ادارےمضبوط ہورہےہیں اور اپنی حدودمیں رہ کرکام کررہےہیں،عدلیہ مضبوط ہے اور دیگرادارے بھی مضبوط ہورہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اداروں کی بہتری کیلئےمیرٹ پرتوجہ بہت ضروری ہے کیونکہ میرٹ جتنازیادہ ہوگااتنی ہی جمہوریت پروان چڑھےگی، دنیامیں بھی دیکھ لیں وہ ٹیم اوپرجاتی ہےجس میں میرٹ ہو، ہم تمام اداروں میں میرٹ کی بنیادپرتعیناتیاں کریں گے۔