ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون تھانے پہنچ گئی

  • November 29, 2019, 11:50 pm
  • National News
  • 277 Views

کراچی: ٹریفک پولیس اہلکارسےبدتمیزی کرنے والی خاتون نے متعلقہ تھانے میں ضمانت قبل از گرفتاری کا حکم نامہ پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی اور سرعام بے ہودہ زبان استعمال کرنے والی خاتون کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ اندارج کے بعد ثنا نامی خاتون روپوش ہوگئی تھی جس کی تلاش کے لیے پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کی تھیں، پولیس نے خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہ موجود نہیں تھی تاہم گھر کے نیچے کھڑی گاڑی کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

واقعے کے دو دن بعد خاتون خود ہی درخشاں تھانے پہنچ گئی اور ضمانت قبل ازگرفتاری کاحکم نامہ پیش کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ٹریفک سگنل توڑا تھا جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے اسے روکا تو وہ طیش میں آگئی اور بدکلامی کرنے لگی۔

واضح رہے کہ مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر شہریوں نے خاتون کو بدتمیزی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔