پرویز مشرف ہمارے محسن، ان پرغداری کا مقدمہ آئین کی خلاف ورزی ہے : فوادچودھری

  • November 30, 2019, 11:16 pm
  • National News
  • 170 Views

جہلم(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ پرویزمشرف پر غداری کامقدمہ آرٹیکل 4کی خلاف ورزی ہے، پرویز مشرف ہمارے محسن ہیں کیونکہ 1999 میں انہوں نے نوازشریف سے ہماری جان چھڑائی ،پرویز مشرف طاقت میں تھے تو لوگ لائن میں لگ کر سگار سلگانے کیلئے کھڑے ہوتے تھے ۔



جہلم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پرویز مشرف پر غداری کامقدمہ آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے ۔پرویز مشرف ہمار ے محسن ہیں کیونکہ انہوں نے 1999 میں نواز شریف سے ہماری جان چھڑوائی تھی۔ پرویز مشرف طاقت میں تھے تولوگ لائن لگا کر سگارسلگانے کیلئے کھڑے ہوتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے۔ آئندہ سیشن میں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق قانون سازی مکمل ہوجائےگی۔

فوادچودھری کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی واپسی کی امید ان کے خاندان والوں کو بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم 13 دسمبرکوجلالپورنہر کے سنگ بنیاد کیلئے پنڈدادن خان آئیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں آئین کے آرٹیکل 6کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چل رہاہے ۔ اس مقدمہ میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ محفوظ کرلیا تھا لیکن پرویز مشرف کے وکیل اور وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو فیصلہ سنانے سے روک دیا تھا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف کیس کا فیصلہ روک دیا تھا۔