بلوچستان کابینہ نے گرین ٹریکٹر اسکیم کی منظوری دیدی

  • December 6, 2019, 12:53 pm
  • Business News
  • 201 Views

بلوچستان کابینہ نے صوبے میں زراعت کے فروغ کیلئے گرین ٹریکٹر اسکیم اور بے روز گاری پر قابوپانے کیلئے نجی شعبے کے تعاون سے مائکرو فنانس منصوبوں کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ بلوچستان ظہور احمد بلیدی نے وزیرخوراک سردار عبدالرحمان کھیتران اور ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے ہمراہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے کےلئے نجی ٹرسٹ اخوت فاونڈیشن کے ساتھ ملکر کام کرنے کافیصلہ کیاہے اخوت فاونڈیش مائیکروفنانس منصوبے کے تحت صوبے کے بے روزگار افراد کو ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کےقرضے دے گی، کابینہ اجلاس میں بلوچستان گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت کسانوں کو ایک ہزار ٹریکٹرز آسان اقساط پردیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اوررکھنی میں بلوچستان یونیورسٹی کا سب کمپس قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس سے رکھنی سے ملحقہ اور قریب قریب کے آٹھ اضلاع مستفید ہوں گے۔

کابینہ اجلاس میں گوادر میں تین سو میگاواٹ کاپاورپلانٹ لگانے کیلئےچینی کمپنی کولیزپر زمین دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا جوکرایے کی مد پانچ سو کروڑروپے بلوچستان حکومت کو ادا کرے گی۔

وزیر خزانہ بلوچستان نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی کی بہت سی اسکیمات میں بہتری لانے کی بی کابینہ نے منظوری دے دی۔

اجلاس میں عرب ممالک سے شکار کی غرض سے بلوچستان آنے والے وفود کیلئے نئی پالیسی کی منظوری بھی دے دی گئی ، کابینہ اجلاس میں سرکاری جائیدادوں کے کرائے بڑھانے کے حوالے سے ایکٹ کی منظوری بھی دی گئی