جماعت ہشتم کا جنرل سائنس کاپرچہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ سے آئوٹ نہیں ہوا، محکمہ تعلیم

  • December 6, 2019, 12:54 pm
  • Education News
  • 297 Views

کوئٹہ(خ ن)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع کوئٹہ کے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بذریعہ واٹس ایپ جنرل سائنس پیپر آؤٹ ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے فوراً بعد مقررہ وقت نو بج کے تیس منٹ 9:30سے پہلے تمام سینٹرز سپرٹنڈنٹس جن کی تعداد چھیاسی 86ہے کو طلب کیا گیا کہ وہ دفتر ہذا سیل شدہ سوالیہ پیپرلفافہ( جنرل سائنس )بذات خود آکر دکھائیں جس کا مقصد یہ تھا کہ اس بات کی نشاندہی اور تصدیق ہوکہ پرچہ ضلع کوئٹہ سے تو آئوٹ نہیں ہوا جس پر عملدآمد کرتے ہوئے تمام سپرنٹنڈ نٹس صاحبان پہنچ گئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل )اور ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری کوئٹہ کی نگرانی میں تمام سیل شدہ پیکٹس کا معائنہ کیا گیا چونکہ سپرنٹنڈنٹس صاحبان کو سوالیہ پرچہ جات ہینڈاوورکرنے کے بعد ہدایت تھیںکہ وہ متعلقہ امتحانی سینٹر کے پرنسپل ہیڈ ،ہیڈماسٹر، ہیڈ مسٹریس کو متعلقہ اسکول پہنچتے ہی سوالیہ پرچہ جات ان کے حوالے کردیںجس پر انہوں نے من وعن عمل کیاضلع کوئٹہ میں ہشتم بورڈ کے لیے بہترانتظامات اور تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی گئی سوالیہ پرچہ جات پرنسپل، ہیڈماسٹر، ہیڈمسٹریس کے حوالے کرنے کی ہدایات کا اقدام بھی بہتر انتظامات کی کڑی ہے تاکہ سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ ساتھ اس عمل کی انجام دہی میں انچارج صاحبان سکولز