حکومت کو مہلت دینے کا وقت گزر چکا، سردار اختر مینگل

  • December 7, 2019, 11:09 pm
  • Breaking News
  • 312 Views

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی - مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ اب حکومت کو مزید مہلت دینے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔

بی این پی مینگل کے سربراہ اپنے دوٹوک موقف پر ڈٹ گئے۔

وہ کہتے ہیں کہ حکومت والے مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو نتیجے کے ساتھ یہاں آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی فیصلہ کرے تو نشستوں سے بھی استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب حکومت کو مزید مہلت دینے کا وقت گزر چکا ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان نیشل پارٹی مینگل نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دی تھی۔

اُسی روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی مینگل اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا تھا۔

بی این پی مینگل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں چار خواتین کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دی تھی۔