پاک ایران بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ، ڈی جی آئی ایس پی آرنے ڈان اخبار کی خبر کو غلط قرار دے دیا

  • December 9, 2019, 4:24 pm
  • National News
  • 147 Views

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاک ایران فورسزکی بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ سے متعلق ڈان اخبارکی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے غلط قرار دے دیااور کہا کسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ڈان اخبار میں بارڈر پر پاک ایران فورسز کی مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر غلط ہے، ڈان اخبار میں مشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے کئے گئے دعوے غلط اور حقائق کے برعکس ہیں، درحقیقت بارڈر پر کسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ پیٹرولنگ کی اطلاعات میں صداقت نہیں، پیٹرولنگ،آپریشنزکی ضرورت ہوئی تو متعلقہ فورسز اپنے اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ اور آپریشنز خود کریں گی۔