ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

  • December 11, 2019, 11:14 am
  • National News
  • 195 Views

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم ان کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے کھلے مقامات پر نکل آئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ژوب کے شمال مشرق میں 26 کلو میٹر دور تھا۔