لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹے کا شکار 6 سالہ حسنین دم توڑ گیا

  • December 11, 2019, 11:16 am
  • National News
  • 253 Views

کتوں کے غول نے حسنین کو بھنبھوڑتے ہوئے آدھا چہرہ چبا ڈالا تھا

کراچی: کتوں کے حملے سے متاثرہ 6 سالہ بچہ حسنین زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

لاڑکانہ میں چھ کتوں نے حسنین کو بھنبھوڑتے ہوئے گال، ناک اور کان سمیت آدھا چہرہ چبا ڈالا تھا جس پر اسے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ اس کا والد اسے لے کر صوبے کے کئی اسپتال گیا لیکن کوئی اس کے لخت جگر کو نہ بچاسکا۔
قومی ادارہ برائے اطفال این آئی سی ایچ کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے بتایا کہ حسنین اسپتال میں 27 دن سے زیر علاج تھا اور اس کی تین سرجریز بھی کی گئیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

حسنین لاڑکانہ کا رہائشی تھا جہاں اس پر کتوں نے حملہ کیا تھا، لیکن لاڑکانہ کے کسی اسپتال میں اس کا علاج ممکن نہ ہوا۔ اسے سول اسپتال کراچی پہنچایا گیا لیکن حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے این آئی سی ایچ منتقل کیا گیا تھا۔ حسنین کو کم از کم 4 اسپتال منتقل کیا گیا لیکن کسی جگہ اس کا علاج ممکن نہ ہوسکا اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
واضح رہے کہ رواں سال سندھ بھر میں اب تک سگ گزیدگی کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔