بلوچستان میں 20کلو آٹے کی قیمت 11سو جبکہ دیگر صوبوں میں 8سو روپے ہے،چیمبر آف کامرس فلور ملز ایسوسی ایشن

  • December 17, 2019, 10:56 am
  • Business News
  • 202 Views

کوئٹہ : ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان اور فلور ملز ایسوسی ایشن بلوچستان نے صوبے میں گندم اور آٹا کی عوام کو ارزاں نرخوں پرعدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ملک کے دوسرے صوبوں میں 20کلو گرام آٹا کی قیمت 808جبکہ بلوچستان میں 11سو روپے تک ہیں۔


پیر کے روز فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید صالح آغا و دیگر نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے سنئیر نائب صدر بدرالدین کاکڑ سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ صوبے میں ایک بار پھر گندم اور آٹا بحران پیدا ہونے کے خدشات جنم لے رہے ہیں بلکہ دوسرے صوبوں سے گندم کی بلوچستان ترسیل کا عمل روک دیا گیا ہے دوسرے صوبوں سندھ،پنجاب کی جانب سے گندم کی فراہمی صرف اور صرف اپنے ہی شہروں کو کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں فلور ملز بندہو نے کو ہیں بلکہ آٹا کی فی بوری قیمت بھی 5300روپے تک پہنچ چکی ہے۔


گندم کی بلوچستان کو صحیح ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے ناصرف فلور ملز انڈسٹری تباہی کے دہانے پر ہے بلکہ اس انڈسٹری سے وابستہ مزدوروں کی بڑی تعدادبھی بے روزگار ہو گی اس کے ساتھ صوبے میں ایک مرتبہ پھر گندم اور آٹا بحران جنم لے گا جس پر ہمیں تشویش ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے صوبوں میں گندم کے 20کلو تھیلے کی قیمت 808روپے ہیں مگر بلوچستان کی عوام گندم اور آٹا کی ازراں قیمت دستیابی سے محروم ہیں اسی لئے تو یہاں 20کلو آٹا 1100روپے تک مل رہا ہے ہم حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور صوبے کے لئے درکار گندم کی ارزاں نرخوں فلور ملوں کو ترسیل ممکن بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کو بنیادی ضرورت گندم اور آٹا کی ازراں نرخوں دستیابی ممکن ہو سکے۔


اس موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے سنئیر نائب صدر بدرالدین کاکڑ نے فلور ملز ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداران کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی اور کہا کہ اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ اپنا بھر پور کردار ادا کریگی۔