وفاقی وزیر کے والد اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا کے سفر پر حکام کو مطمئن نہیں کر سکے

  • December 17, 2019, 11:08 am
  • National News
  • 188 Views

مراد سعید کے والد کو آسٹریلیا میں گرفتار کیے جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی، وفاقی وزیر کے والد کو اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا کا سفر کرنے اور کاغذات کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر پانے پر گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے والد کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر کے والد سعید اللہ کو نامکمل دستاویزات کی بناء پر ایئرپورٹ پر روکا گیا۔ سعیداللہ امیگریشن کی تحویل میں ہیں جبکہ ان کا اہلخانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا۔ بتایا گیا ہے کہ مراد سعید کے والد سعید اللہ آج پاکستان سے آسٹریلیا پہنچنے تھے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے والد کو آسٹریلیا پہنچنے پر میلبرن ایئرپورٹ پر روکا گیا۔
آسٹریلین حکام کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد کونامکمل دستاویزات کی بناء پر ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد سعید اللہ امیگریشن حکام کی تحویل میں ہیں۔ سعید اللہ اسٹریلوی امیگریشن حکام کو اپنی دستاویزات کے حوالے سے مطمئن نہیں کرسکے، جس پر امیگریشن نے ان کا تحویل میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سعید اللہ اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا کا سفر کر رہے تھے اسی باعث انہیں تحویل میں لی گیا گیا۔
کوششیں کی جا رہی ہیں کہ مراد سعید کے والد کو جلد سے جلد رہا کروا کر پاکستان واپس لایا جائے۔