كوئٹہ میں سردی کی لہر، سڑكوں پر كھڑا پانی جمنے کے باعث پھسلن سے متعدد شہری زخمی

  • December 17, 2019, 1:53 pm
  • Weather News
  • 230 Views

كوئٹہ اور صوبے كے شمالی علاقے برف باری اور بارش كے بعد شدید سردی كی لپیٹ میں ہیں جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ كوئٹہ میں جگہ جگہ سڑکوں پر كھڑا پانی جمنے كے باعث پھسلن سے درجنوں شہری موٹر سائیكل اور سائیكل سے گر كر زخمی ہوگئے۔

كوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں كے باعث نظام زندگی مفلوج ہو كررہ گیا ہے، پہاڑوں پر برف باری اور شہر میں بارش كے بعد سردی بڑھ گئی ہے اور جگہ جگہ سڑکوں پر كھڑا پانی جمنے كے باعث پھسلن سے درجنوں شہری موٹر سائیكل اور سائیكل سے گر كر زخمی ہوگئے ہیں جب کہ محكمہ موسمیات نے سردی لہر مزید 2 روز تک جاری رہنے كی پیش گوئی كی ہے۔

كوئٹہ شہر میں گیس پریشر كا مسئلہ بھی بدستور برقرار ہے جس كی وجہ سے شہر كے مختلف علاقوں میں گھروں میں كھانابنانے سمیت شہریوں كو سردموسم میں كھانا تیار كرنے میں بھی دشواری رہی۔
عوامی حلقوں نے سوئی سدرن گیس كمپنی كے اعلیٰ حكام سے مطالبہ كرتے ہوئے كہا كہ ہے سرد موسم میں شہر میں گیس پریشر كا مسئلہ حل كرایا جائے، اس موسم میں گھروں سمیت دكانوں، دفاتر ہر جگہ پر معمولات زندگی مفلوج ہو كر رہ گئے ہیں جس كے لئے حكام كو كردار ادا كرنے كی اشد ضرورت ہے۔

دوسری جانب لنڈے سمیت عام بازاروں میں گرم ملبوسات كی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ كر دیا گیا ہے جس كی وجہ سے غریب طبقے سمیت دیگر كو بھی مشكلات كا سامنا ہے۔