اگر پھانسی سے قبل پرویز مشرف فوت ہو جاتے ہیں تو ان کی لاش کو لاکر3دن ڈی چوک میں لٹکایا جائے،جسٹس وقار احمد سیٹھ

  • December 19, 2019, 2:51 pm
  • Breaking News
  • 547 Views

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،تفصیلی فیصلے میں جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے سزائے موت کافیصلہ دیاجبکہ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے ،جسٹس وقار احمد سیٹھ نے فیصلے میں لکھا ہے اگر پھانسی سے قبل پرویز مشرف فوت ہو جاتے ہیں تو ان کی لاش کو لاکر3 دن ڈی چوک میں لٹکایاجائے جسٹس شاہد کریم نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے اس فیصلے سے اختلاف کیاہے۔

اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،تفصیلی فیصلے میں جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے سزائے موت کافیصلہ دیاجبکہ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا ہے جسٹس نذراکبر نے پرویز مشرف کو بری کردیا ہے انہوں نے اختلافی نوٹ میں لکھا استغاثہ اپنے کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے ،جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے سزائے موت کافیصلہ دیا،فیصلے میں کہاگیا ہے کہ پرویز مشرف کو دفاع کا موقع دیا گیا،جمع کرائی گئی دستاویزات میں واضح ہے ملزم نے جرم کیا ،ملزم پر تمام الزامات کسی شک و شبہ کے بغیر ثابت ہوتے ہیں،فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ ملزم کو ہر الزام پر علیحدہ علیحدہ سزائے موت دی جاتی ہے ۔

فیصلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم دیاگیا ہے اس کے علاوہ فیصلے میں کہاگیا ہے کہ پرویز مشرف کو مفرور کرانے میں ملوث افراد کوقانون کے دائرے میں لایا جائے ،مفرورکرانیوالوں کے کریمنل اقدام کی تفتیش کی جائے ۔


جسٹس وقار احمد سیٹھ نے فیصلے میںلکھا ہے اگر پھانسی سے قبل پرویز مشرف فوت ہو جاتے ہیں تو ان کی لاش کو لاکر3 دن ڈی چوک میں لٹکایاجائے جسٹس شاہد کریم نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے اس فیصلے سے اختلاف کیاہے۔